جے پولیس کمشنریٹ کے شمال علاقہ کی تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر چوری کی ہوئی گاڑیوں کو بر آمد کیا ہے۔ اس اہم کارروائی میں 51 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔
اس پورے معاملے میں پولیس نے 30 چوروں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ان ملزمین سے معلومات حاصل کر رہی ہے تاکہ اس معاملہ سے جڑے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔
اس بڑے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے ایس پی پریس دیشمکھ کا کہنا ہے کہ علاقہ میں گاڑیوں کی مسلسل ہو رہی چوری کے پیش نظر ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ یہ ٹیم گاڑیوں کے چوری کے معاملات پر نظر رکھ رہی تھی۔
اس دوران 4 اگست سے ایک خاص مہم کا آغاز کیا گیا۔ چار اگست تا تیرہ اگست یہ مہم جاری رہی۔ اس دوران 51 گاڑیاں بر آمد کی گئیں۔
گاڑیوں کی بر آمدگی کے علاوہ پولیس نے 30 چوروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں 28 چور بالغ ہیں۔ جبکہ دو نابالغ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی کارروائی جاری ہے۔
- مزید پڑھیں:پانچ شاطر چور گرفتار
ایس پی پریس دیشمکھ کا کہنا ہے کہ آج جس طرح نے پولیس کی ٹیم نے یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے آگے بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
اس دوران پولیس محکمے کے اعلی افسران سمیت مختلف تھانوں کے انچارج اور پولیس تھانے کے جوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔