ETV Bharat / state

راجستھان: کانگریس سے چار اور بی جے پی سے دو میئر کامیاب

راجستھان میں 29 اکتوبر اور یکم نومبر کو جے پور، جودھپور اور کوٹہ کے چھ میونسپل کارپوریشن کے 2 مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوئے تھے، جن کے نتائج 3 نومبر کو جاری کیے گئے تھے۔ جن امیدواروں نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، ان تمام امیدواروں نے اپنے میئر کے لیے آج ووٹنگ کی۔ یہ ووٹنگ صبح دس بجے شروع ہوئی اور اس کے نتائج بھی آج ہی آ گئے۔ جہاں کانگریس کے چار امیدواروں کو کامیابی ملی تو وہیں بی جے پی کے دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

jaipur municipal corporation mayor election
کانگریس کے چار میئر کے امیدوار کامیاب، اور دو بی جے پی کو
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 5:40 PM IST

جے پور کے دو میونسپل کارپوریشن میں سے ہیریٹیج میں کانگریس کے اور گریٹر میں بی جے پی کے میئر بنے ہیں، وہیں جودھ پور جنوب میونسپل کارپوریشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جودھپور شمال میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے میئر بنے ہیں۔

کوٹہ شمال نگر نگم اور کوٹہ جنوب میں کانگریس پارٹی کے میئر نے کامیابی حاصل کی ہے، جے پور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کی امیدوار مونیش گرجر میئر بنی ہیں۔

مونیش گرجر کو 100 میں سے 56 ووٹ ملے ہیں، جبکہ بی جے پی کی جانب سے بنائی گئی میئر امیدوار کسم یادو کو 44 ووٹ ملے ہیں، ایسے میں یہاں پر بی جے پی کے امیدوار کسم یادو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وہیں اگر بات کی جائے جے پور گریٹر نگر نگم میئر کی تو یہا پر سومیا گرجر فتح حاصل کر جے پور گریٹر کی میئر بن چکی ہیں۔

سومیا گرجر کو یہاں پر 150 میں سے 97 ووٹ ملے ہیں، اور کانگریس پارٹی کی جانب سے بنائی گئی میئر امیدوار دویا سنگھ کو محض 53 ووٹ ہی ملنے کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دیکھیں ویڈیو

اگر بات کی جائے جودھ پور جنوب میونسپل کارپوریشن کی تو یہا پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائی گئی ونیتا سیٹھ نے فتح حاصل کی ہے۔ ونیتا سیٹھ کو یہاں پر 45 ووٹ ملے اور کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائی گئی پوجا پارک کو 35 ووٹ ملے ہیں۔

اس وجہ سے ان کو یہاں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہیں جودھپور شمال نگر نگم میں کانگریس کی جانب سے امیدوار بنائی گئی کنتی پریہار میئر بنائی گئی تھی، کنتی پریہار کو یہا پر 80 میں سے 61 ووٹ ملے ہیں۔

کوٹا میں کوٹا شمال میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی منظو مہرا میئر بن چکی ہیں، مہرا کو یہاں پر 50 ووٹ ملے ہیں اور بی جے پی کی جانب سے امیدوار بنائی گئی، سنتوش بیروا کو محض 19 ہی ووٹ مل سکے ہیں۔ 19 ووٹ ملنے کی وجہ سے بجے پی کی امیدوار کو یہاں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج: ای ٹی وی بھارت پر تازہ ترین اپڈیٹ

کوٹا جنوب میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے راجیو اگروال دو وٹوں سے فتح حاصل کر چکے ہیں، راجیو اگروال کو 41 ووٹ ملے ہیں، وہی بی جے پی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے ویویک راز ونسی کو 39 ووٹ ملے ہیں۔ یہاں پر بی جے پی کا میئر بننا تقریباً طے مانا جارہا تھا لیکن کراس ووٹنگ ہونے کی وجہ سے یہاں پر کانگریس پارٹی نے فتح حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.