جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع مونسپل کارپوریشن میں مختلف بورڈوں میں چیئرمین نہیں بنائے جانے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ Jaipur Municipal Corporation Congress Councillor Protest Against Own Party
جے پور کے مونسپل کارپوریشن کے رکن عمر دراز کا کہنا ہے کے ہم لوگوں کے لئے کافی شرم کی بات ہے کہ راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے اور مونسپل کارپوریشن میں اس کا بورڈ ہونے کے باوجود کانگریس کے کارکنوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے،
عمر دراز کا کہنا ہیں کے دو برس کا ایک لمبا عرصہ گزر جانے کے باوجود مونسپل کارپوریشن ہیریٹیج کے بورڈوں میں کسی کو چیئر مین نہیں بنایا گیا ہے، اگر اسی طرح کے حالات رہے تو آنے والے برسوں میں راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،
یہ بھی پڑھیں:Municipal Corporation in Jaipur جے پور میونسپل کارپوریشن کے کاؤنسلرز ناراض
ان کا کہنا ہے کہ مونسپل کارپوریشن ہیریٹیز میں جو ہمارے آدرس نگر کے اسیمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی رفیق خان ہیں وہ یہ نہیں چاہتے کہ مونسپل کارپوریشن ہیریٹیز میں کسی کو چیئرمین بنایا جائے۔Jaipur Municipal Corporation Congress Councillor Protest Against Own Party