ETV Bharat / state

قبرستان کی جگہ پر قبرستان بنے گا: مفتی خالد ایوب مصباہی - etv urdu

مفتی خالد ایوب مصباہی نے کہا کہ اسلامی شریعت کے مطابق جس جگہ کو جس مقصد کے لیے وقف کیا گیا ہے اس کا استعمال اسی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ لہذا اگر کوئی جگہ مسجد کے لیے وقف کی گئی ہے تو وہاں پر مسجد بنے گی، جو جگہ مدرسے کے لیے دی گئی ہو وہاں پر مدرسہ بنے گا۔

مفتی خالد ایوب مصباہی
مفتی خالد ایوب مصباہی
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 8:18 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ میں واقع قبرستان کی وقف زمین پر تعمیری کام کروایا جا رہا ہے، اس تعمیری کام کو لے کر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے تعیمری کام نہیں کرائے جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم مفتی خالد ایوب مصباہی کے پاس اس بات کا جائزہ لینےکے لیے پہنچی کہ اس موضوع پر ان کا کیا کہنا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اسلامی شریعت کے مطابق جس جگہ کو جس مقصد کے لیے وقف کیا گیا ہے اس کا استعمال اسی کے لیے کیا جا سکتا ہے، لہذا اگر کوئی جگہ مسجد کیلئے وقف کی گئی ہے تو وہاں پر مسجد بنے گی، جو جگہ مدرسے کے لیے دی گئی ہو وہاں پر مدرسہ بنے گا اور جو جگہ قبرستان کے لیے دی گئی ہے اس جگہ پر قبرستان بنے گا، وہاں کوئی دوسری چیز تو تعمیر ہی نہیں ہو سکتی۔

مفتی خالد ایوب مصباہی

انہوں نے کہا کہ جو زمین اگر مدرسے کے لئے وقف کی گئی ہے وہاں پر مسجد بھی تعمیر نہیں ہو سکتی اور کوئی قبرستان کی زمین ہے وہاں پر بھی کوئی مسجد تعمیر نہیں ہو سکتی۔لیکن اگر کہیں پر کوئی رکاوٹ نہیں آئے اور شرعی مسئلہ نہیں ہو تو وہاں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.