ETV Bharat / state

اراکین اسمبلی کا گورنر کی رہائش گاہ پر غیر معینہ دھرنا - راجستھان کی خبریں

ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں اراکین اسمبلی نے ریاست کے گورنر کلراج مشرا کی رہائش گاہ پر دھرنا دیا۔

اراکین اسمبلی کا گورنر کی رہائش گاہ پر غیر معینہ دھرنا

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:38 PM IST

وزیر اعلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان حکومت چاہتی ہے کہ اسمبلی طلب کی جائے لیکن گورنر منع کر رہے ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کے رہنما بیان بازی کررہے ہیں، ان کو پہلے اپنے سینیئر رہنماؤں سے سیکھنا چاہیے۔

اراکین اسمبلی کا گورنر کی رہائش گاہ پر غیر معینہ دھرنا

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں بی جے پی کے سب سے پہلے وزیراعلی بھیروسنگھ شیخاوت نے بھی اپنے مطالبات کو لے کر ریاست کے گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنا دیا تھا۔ اسی طرح سے آج ہم نے بھی خط لکھا ہے اب گورنر کلراج مشرا اس جانب توجہ دیں گے یا نہیں دیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اگر ہمارے مطالبات کو نہیں مانا جاتا تو ہم بھی یہاں سے نہیں جانے والے ہیں۔

انہوں کہا کہ آج ہمارے کچھ دوست کسی کے بہکاوئے میں آ گئے ہیں اور وہ اپنا راستہ بھٹک گئے ہیں ہمیں پوری امید ہے کہ وہ آج نہیں تو کل ہمارے ساتھ میں آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.