ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاج جاری - جے پور کی خبریں

احتجاجیوں نے پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، عمران پرتاپ گڑھی سمیت دیگر رہنماؤں کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ 'راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے اور کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں اس وعدے کو شامل کیا تھا کہ کانگریس حکومت مدرسہ پیرا ٹیچرز کو مستقیل کرے گی۔ لہٰذا پارٹی کو چاہیے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے۔'

مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاج جاری
مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاج جاری
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 3:30 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر مدرسہ پیرا ٹیچرز کا غیرمعینہ مدت کا دھرنا اب طول پکڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ان اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کی ملازمت کو مستقل کرے۔

مدرسہ پیرا ٹیچرز کا احتجاج جاری

اس دھرنے میں شامل مظاہرین نے اپنے خون سے ایک خط لکھا ہے۔ یہ خط کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے نام لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور: تریپورہ تشدد کے خلاف زبردست احتجاج

پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، عمران پرتاپ گڑی سمیت دیگر لوگوں کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں اس وعدے کو شامل کیا تھا کہ کانگریس حکومت مدرسہ پیرا ٹیچرز کو مستقیل کرے گی، لیکن یہاں پر 'ہم لوگ مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہماری ملازمت مستقل کی جائے لیکن ہم لوگوں کی جانب کسی طرح سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو مجبور ہو کر آپ تمام لوگوں کو ہمارے خون سے خط لکھنا پڑ رہا ہے۔'

خط میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے گذارش کی گئی ہے کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو اس بات کے لئے پابند کیا جائے کہ پیرا ٹیچرز کے مطالبے کی جانب توجہ دیں اور انہیں مستقل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.