ETV Bharat / state

جے پور: نئے سال کے موقع پر رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو - hotel and restaurants closed in jaipur

کورونا کی وبا کے پیش نظر نئے سال کے موقع پر راجستھان پولیس نے ریاست کے دارالحکومت میں سبھی ہوٹل اور ریسٹورینٹ کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسی کے ساتھ جشن اور اجتماع کو روکنے کے لیے 31 دسمبر کی رات 8 بجے سے یکم جنوری بروز جمعہ کی صبح 6 بجے تک دارالحکومت جے پور میں کرفیو نافذ رہے گا۔

Jaipur: Curfew on the eve of news year since 8 pm to 6 am
جے پور: نئے سال کے موقع پر رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 5:29 PM IST

نئے سال کے موقع پر جے پور کی پولیس نے ہر طرح کے جشن اور اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ راجستھان پولیس محکمہ کے اعلی افسران کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

جے پور ایڈیشنل پولیس کمشنر راہل پرکاش

راجستھان پولیس کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج شام کو ہوٹل اور ریسٹورانٹ سات بجے بند کر دیے جائیں گے اور 31 دسمبر کی رات آٹھ بجے سے جمعہ کی صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ رہےگا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر راہل پرکاش نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ابھی کورونا وبا کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو لاپرواہی بالکل بھی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشنریٹ علاقے میں نئے سال کا کسی بھی طرح کا جشن منانے کی اجازت نہیں ہے۔ آتش بازی پر بھی پوری طرح سے پابندی لگائی گئی ہے۔جے پور کے تمام ہوٹل اور ریسٹورانٹ کو یہ آرڈر دیا گیا ہے کہ جو پابندیاں لگائی گئی ہے ان پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت جے پور میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی اور اگر کوئی قانون توڑتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

راجستھان ہائی کورٹ: دوسری ریاستوں کی خواتین کو شادی کے بعد ملازمتوں میں ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملے گا

واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور میں نئے سال کے جشن کے طور پر کئی مقامات پر اجتماعی پروگرام منعقد ہوتے ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان تمام پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.