ریاست راجستھان میں مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے چلائی جارہی دس روزہ مہم کے تحت آج کانگریس کارکنان نے جے پور میں ضلع کلیکٹر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔
راجستھان کے ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ سنگھ کھچریاواس کی قیادت میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور مہنگائی کو قابو میں کیا جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
وہیں ٹرانسپورٹ وزیر پرتاب سنگھ کھچریاواس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دارالحکومت جے پور میں پٹرول کی قیمت 109 روپے پہنچ چکی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی سو روپے کے قریب پہنچ چکی ہے، جس مودی حکومت نے ' بہت ہوئی مہنگائی کی مار اب کی بار مودی سرکار' کے نعرے لگائے تھے، آج وہی حکومت کے دور اقتدار میں ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے صاف طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ مودی جی اڈانی اور امبانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ: یوتھ کانگریس کا پیٹرول، ڈیزل اور مہنگائی کے خلاف احتجاج
پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ' جن لوگوں کو عوام نے اپنا رہنما بنا کر پارلیمنٹ تک پہنچایا ہے وہی رکن پارلیمان آج عوام کے درمیان سے غائب نظر آرہے ہیں اور وہ کسی بھی طرح سے عوام کے لیے پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند نہیں کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں کانگریس کے کئی سینیئر رہنما اور کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عام لوگ بھی موجود نظر آئے۔