ETV Bharat / state

جے پور: مسجد تعارف پروگرام کا انعقاد - جے پور کی خبریں

جے پور کی جامع مسجد میں 'مسجد تعارف'پروگرام منعقد کیا گیا۔ ذمہ داران نے بتایا کہ اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کا مقصد آپسی بھائی چارے کوفروغ دینا ہے۔

مسجد تعارف پروگرام کا انعقاد
مسجد تعارف پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 8:49 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد میں آج جماعت اسلامی ہند راجستھان کی جانب سے مسجد تعارف پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تمام مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کی۔

مسجد تعارف پروگرام کا انعقاد

خاص بات یہ رہی کہ اس پروگرام میں پولیس محکمے کے افسران بھی شرکت کی، جن جن لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ان تمام نے پروگرام کی تعریف کرتے نظر آئے۔ وہی اس پروگرام کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند راجستھان کے ریاستی صدر نظام دین نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے وقت وقت پر الگ الگ طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں جے پور کی جامع مسجد میں 'مسجد تعارف'پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد آپسی بھائی چارے کا پیغام دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان کے پانچ رہنماؤں کو اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری دی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح سے سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے یہاں پر شرکت کی ہے اس سے ہم لوگوں کو کافی خوشی ملی ہے۔ وہی ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ نے کہا مذہبی ایکتا کی مثال ہم لوگوں کو آج جے پور کی جامع مسجد میں نظر آئی ہے، یہاں پر جس طرح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ہم گزارش کریں گے کہ اس طرح کے پروگرام وقت پر منعقد کیے جاتے رہیں۔ اس دوران مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سمیت دیگرافرادکثیر تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.