ETV Bharat / state

اشوک گہلوت کی 'کمبل مہم' کو جئے پور کی مسلم تنظیموں کا تعاون

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے عوام سے گزارش کی ہے کہ جہاں بھی کوئی ضرورت مند شخص نظر آئے یا خاص طور پر سرد رات میں اسے کمبل کی ضرورت ہو تو اس کی مدد کی جائے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 2:04 PM IST

وزیراعلی اشوک گہلوت کی 'کمبل مہم' کو اب ریاست کی مسلم تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دیر شب تقریباً ایک بجے جئے پور کی کربلا یوا شانتی، سدھار تنظیم اور راجستھان پولیس کی جانب سے ضرورت مند افراد میں کمبل تقسیم کی گئی۔

جئے پور کے کربلا علاقے میں بنا کمبل رات گزار رہے تقریباً 100 افراد میں کمبل تقسیم کی گئی۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

تنظیم کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق وزیراعلی اشوک گہلوت کی کمبل مہم کے مدنظر مسلم تنظیموں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس سرد ترین وقت میں ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کرکے ان کی مدد کی جائے گئی اور راجستھان پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کررہی ہے۔

پریس نوٹ کے مطابق آئندہ وقت میں مزید علاقوں کے ضرورت مند افراد میں کمبل تقسیم کی جائے گی اور اس کے علاوہ انہیں جس چیز کی ضرورت ہوگی، انہیں وہ سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔

اس درمیان تنظیم کے صدر سلیم، رکن اختر حسین، برہم پوری پولیس تھانے کے انچارج بھارت سنگھ، پہلوان شفیق سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.