ETV Bharat / state

جے پور: شب برات کے موقع پر عبادات کا اہتمام - جے پور ای ٹی وی بھارت خبر

اسلامی سال کے آٹھویں مہینے کی چودہویں شب کو منایا جانے والا شب برات دنیا بھر کے مسلمان منا تے ہیں۔ اس تہوار کے لیے مسلمانوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ راجستھان کے شہر جے پور میں بھی شب برات کے حوالے سے مساجد میں روشنیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عبادت کا اہتمام
عبادت کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 4:04 PM IST

راجستھان کے شہر جے پور میں شب برات کے لیے مسلمانوں میں جوش خروش کا ماحول ہے۔ مساجد میں روشنیوں کا اہتمام کیا گیا۔

سنی دعوت اسلامی تنظیم کے رکن سید قادری نے شب برات کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کا اس شب کو کو لیلۃ البراءت، لیلۃ الرحمہ، لیلتہ توبہ سمیت دیگر ناموں سے جانا جاتا ہے۔

عبادت کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس مقدس شب کے موقع پر دنیا بھر کہ مسلمان عبادت کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں، بزرگوں کے نام پر فاتحہ دلواتے ہیں۔ خصوصاً گھر کے جو مرحومین ہیں ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کی اس شب کے موقع پر بھارت میں حلوے کی ایک خاص روایت ہے۔ حلوے پر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔ اسی فاتحہ خوانی کا اہتمام گھروں میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا کی وبا کا دائرہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس لیے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ہی اس تہوار کو منائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.