ETV Bharat / state

جےپور:آل انڈیا سجادہ نشین کونسل نے کورونا بیداری مہم کی شروعات کی - جے پور میں کورونا بیداری پروگرام کا اہتمام

جے پور میں آل انڈیا سجادہ نشین کونسل کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں ریاست کے مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین بھی موجود رہے۔

آل انڈیا سجادہ نشین کونسل نے کورونا بیداری مہم کی شروعات کی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 8:50 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آل انڈیا سجادہ نشین کونسل کی جانب سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے آج بیداری مہم کا آغاز کیا گیا اور اس سلسلے میں جے پور میں ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ پروگرام کونسل کے صدر حضرت مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے راجستھان کی مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین یہاں پر پہنچے۔

آل انڈیا سجادہ نشین کونسل نے کورونا بیداری مہم کی شروعات کی

جہاں پروگرام میں شرکت کرنے آئے مہمانوں نے کورونا کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا کا قہر دھیرے دھیرے کم ہو رہا ہے، یہ ہمارے لئے بہت ہی خوشی کی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عوام میں بیداری لانا بہت ضروری ہے۔ اس لیے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ ہم لوگ عوام میں بیداری لانے کی کوشش کریں۔

مہمانوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے مدنظر جو بھی گائیڈلائن حکومت کی جانب سے ہم لوگوں کے لئے جاری کی جا رہی ہیں، اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں ۔سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں، ہمیشہ چہرے پر ماسک لگا کر رکھیں اور ویکسین کو جلدی سے جلدی لگائیں تاکہ کورونا کا خاتمہ ہندوستان سے ہو سکے۔

اس کے علاوہ یہاں پر آئے ہوئے مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین کی جانب سے درگاہوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کروائی گئی۔ساتھ ہی انتظامیہ اور حکومت کا تعاون دینے کی بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ جو بھی ہم لوگوں سے کوشش ہو سکےگی اس کوشش کو ہم لوگ مکمل کریں گے۔ وہی میڈیا سے بات چیت کے دوران تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ عوام ویکسینیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چل رہی افواہوں کو نظر انداز کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.