ETV Bharat / state

جئے پور: چلتی گاڑی میں آتشزدگی - جئے پور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے سینٹرل اسپائن کے پاس آج ایک چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ چلتی گاڑی میں آتشزدگی کے سبب مذکورہ علاقہ میں تھوڑی دیر کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

آتشزدگی
آتشزدگی
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 12:32 PM IST

چلتی گاڑی میں اچانک آتشزدگی کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ فائر بریگیڈ اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاحال موقع ورادات پر نہیں پہنچی ہیں۔ تاہم ودیادھرنگر پولیس تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور آگ پر قابو پالیا ہے۔

چلتی گاڑی میں آتشزدگی

کار میں آتشزدگی کے سبب علاقہ میں کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

مقامی افراد موقع واردات پر بروقت فائر بریگیڈ کے عملہ کے نہ پہنچنے پر بر ہم ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب آتشزدگی کی اطلاع دی گئی تو محکمہ کی ٹیم کیوں نہیں پہنچی؟

مزید پڑھیں:آنچی ڈورہ: گھاس سے بھری گاڑی میں آتشزدگی

موقع پر موجود لوگوں نے آتشزدگی کے منظر کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.