ETV Bharat / state

اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا صحیح نہیں: مفتی خالد

پیغمبر اسلام محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا دفاع کرنے پر فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کے مسلمان بھی فرانس کے صدر کے خلاف احتجاج اور معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ریاست راجستھان میں بھی میمورنڈم بھی سونپا گیا۔

mufti khalid ayyub
مفتی خالد ایوب مصباحی
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 8:24 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسی سلسلے میں تحریک علماء ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی خالد ایوب مصباحی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ، ' فرانس میں اظہار خیال کی آزادی کے نام پر جو کچھ ہوا ہے وہ لائق مذمت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی عالمی قانون کے مطابق سب کا حق ہے، لیکن اس کے بہانے کسی کی توہین ہوتی ہے یا جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے خاص طور پر مذہبی جذبات تو وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

مصباحی نے کہا کہ، 'اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اگر ہم کسی مذہب کے نام پر اپنی بھڑاس نکالتے ہیں یا اسلامی فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ کسی طور پر صحیح نہیں ہے۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'ہم جتنی مذمت دہشت گردی کا کرتے ہیں اتنا ہی اس بات کا کرتے ہیں کہ کسی بھی شخصیت کو یا کسی بھی مقدس جماعت کو اظہار رائے کی آزادی کے نام پر نشانہ بنایا جائے۔'

مزید پڑھیں:

محسن کائنات ﷺ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خاموش خدمت

عید میلاد النبی کے سوال پر مفتی خالد نے کہا کہ، 'آج کافی خوشی کا موقع ہے اور ایک افسوس یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ جلوس اے محمدی نہیں نکالا جا سکا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.