ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں واقع حج ہاؤس میں ایک ایکزیبیشن کا اہتمام کیا گیا۔ بچوں میں مذہب اسلام کو لے کر بیداری لانے کے مقصد سے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
یہ ایکزیبیشن جماعت اسلامی ہند راجستھان کے جے پور زون کی جانب سے منعقد کیا گیا، اس ایکزیبیشن میں دارالحکومت جے پور کے الگ الگ علاقوں میں رہنے والے بچوں نے حصہ لیا۔
وہیں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں تحفے بھی دیے گئے۔ اس پورے پروگرام میں پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور بچوں کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔
پروگرام کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند خاتون ونگ کی ممبر نے بتایا کہ آج اس پروگرام کو منعقد کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد مذہب اسلام کو لے کر بچوں میں بیداری لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Riots 2002: ذکیہ جعفری کی عرضی پر سپرم کورٹ میں سماعت
انہوں نے بتایا کہ بچے ہمیشہ ہی کچھ الگ کرنے کا سوچتے ہیں، اس لئے ہماری جانب سے اس یہ پروگرام آج کربلا علاقے میں واقع حج ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جماعت اسلامی کی جانب سے بچوں کے لئے اس طرح کے اور بھی پروگرام کیے جائیں گے۔