ٹیلی ویژن پر کرائم پٹرول میں پولیس کا کردار ادا کرنے والے گلشن پانڈے ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں یک روزہ دورے پر پہنچے۔
اس موقع پر انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جرم کرتے ہیں وہ اتنے بُرے نہیں ہوتے ہیں، تاہم عدالت اسے سزا نہ دے کرانہیں خراب کر دیتی ہے۔
گلشن پانڈے کرائم پیٹرول سیریل کے ملک بھر میں بہت مشہور ہے ، انہیں ملک میں بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور اس سیریل کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگ کرائم سے دور ہوجاتے ہیں۔
گلشن پانڈے نے یہ بھی کہا کہ میں پولیس کا کردار ادا کرتا ہوں ، اور خدا نے مجھے ایک ایسی شکل دی جو پولیس کے کردار کے مطابق میرے لئے مناسب بھی ہے۔
مزید پڑھیں:جے پور: وقف بورڈ دفتر میں سولر پلانٹ کا کام زیر تکمیل
گلشن پانڈے نے اپنی گفتگو میں محکمہ پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار دباؤ میں کام کرتے ہیں، وہیں انہیں پوری آزادی بھی حاصل نہیں ہے۔
اور سخت ترین کارروائی کی جانی چاہئے ۔اب یہ دیکھا جائے گا کہ آیا حکومت ہند ملک میں خواتین پر مظالم کی روک تھام کے لئے کوئی سخت قوانین لاتی ہے یا نہیں۔
یہاں اس انٹرویو کا ایک حصہ قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔