راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کربلا گراؤنڈ پر نماز پڑھنے گئے مسلم تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ پولیس نے گالی گلوچ اور بدتمیزی کی۔ Abusive Language Against Officials of Muslim Organizations
اس پورے معاملے کو لے کر جے پور پولیس کمشنریٹ میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے دھرنا دے کر پولیس کمشنر کو میمورنڈم دیا گیا۔
مسلم تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے پولیس محکمے کے افسران کی جانب سے مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کو پولیس تھانے میں چائے پلانے کے لے بلایا گیا اور مسلم تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ بدسلوکی کی گئی یہ کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے۔
اس دوران جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی رفیق خان، کشن پول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی سمیت کثیر تعداد میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران موجود رہے۔
اس معاملے میں مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم لوگ کربلا گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران اس مسجد کے باہر موجود اے سی پی چندر سنگھ راوت نے کہا کہ برہمپوری پولیس تھانے میں آپ لوگ چلیں۔
اس دوران پولیس مسلم تنظیموں کے لوگوں کو زبردستی تھانے لے گئی اور وہاں بدتمیزی، گالی گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔