ETV Bharat / state

بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مذاق بنارہی ہے: ماکن - کسانوں کا احتجاج

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران کے ذریعے کسانوں پردئے گئے بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مذاق اڑارہی ہے۔

بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مذاق بنارہی ہے

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 7:53 PM IST

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کسانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، وہ اس طرح کی بیان بازی کر کے ان کی توہین کر رہے ہیں جو بہت ہی شرمناک بات ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کے ان بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی حمایت میں تحریک چلا رہی ہے اور پندرہ جنوری کو ملک بھر میں راج بھونوں کا گھیراؤ کرنے کی تیاری کے لئے ایگزیکٹو میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں باڈی اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سفارتی تقرری کے تعلق سے اچھے لوگوں کے نام تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے قبل ماکن کے جئے پور پہنچنے پر ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ان کااستقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.