ضلعی جیل میں عارضی کووڈ کیئر سینٹر بنا دیا گیا ہے اور تمام مثبت مریضوں کو جیل میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔
وہیں سوشل میڈیا پر جیل کے قیدیوں کی تین الگ الگ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو کی ابھی تک کوئی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے اور ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔
وائرل ویڈیو میں قیدی جیلر سومیر سنگھ گرجر پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ ان کی جانچ نہیں کروا رہے ہیں اور نا ہی انہیں اسپتال میں داخل کروایا جارہا ہے، ساتھ ہی وہ سومیر سنگھ پر قیدیوں کو گوگرا گھاٹی جیل بھجوانے کا الزام بھی لگارہے ہیں۔
اس کے علاوہ قیدی ویڈیو کے ذریعے کچھ افسران سے جیل میں بنے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایک قیدی نے ویڈیو میں کہا کہ وہ تب تک بھوک ہڑتال پر رہے گا، جب تک اس کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا اور اس نے جیلر اور ایک دیگر شخص پر مارپیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں حالانکہ اس ویڈیو سے متعلق افسران کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔