جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکیموں کا فائدہ مہنگائی ریلیف کیمپوں کے ذریعے 100 فیصد لوگوں تک پہنچانے کی پہل کی ہے اور یہ کوشش تب تک جاری رہے گی جب تک تمام لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچ جاتا۔ اشوک گہلوت نے ہفتہ کی شام وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ اس بار ان کیمپوں سے ہر کنبہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ریلیف کیمپ کامیابی سے چل رہے ہیں اور ان کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچایا گیا ہے اور 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے لئے گارنٹی کارڈ بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'کچھ لوگ پوچھ رہے تھے کہ یہ کیمپ کیوں لگائے جا رہے ہیں، میں نے ان کا بھی جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ 100 فیصد لوگوں تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسکیموں کی فراہمی کے باوجود لوگ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ اسی لیے حکومت نے ان اسکیموں کا فائدہ ہر کنبہ تک پہنچانے کے لیے مہنگائی ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں کے لئے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں اور اب اسکیموں کی خود بخود تشہیر ہو رہی ہے کیونکہ اس بار بہت سی اچھی اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mehangai Rahat Camp in Rajasthan اشوک گہلوت نے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا
یو این آئی