بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ مگ 21 ضلع کے بھوتیا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں پائلٹ محفوظ ہے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق ایئر فورس کا ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ ضلع سے 35 کلومیٹر دور ماتاسر گاؤں میں شام 5 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
مزید پڑھیں:
اس واقعے کے بعد اترلائی سے ایئر فورس کے افسران سمیت دیگر عہدیدار نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے موقع پر پہنچ گئے۔ ساتھ ہی گاؤں والوں نے پانی کے ٹینکر کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا۔
فوجی ترجمان امیتابھ شرما نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 بدھ کی شام راجستھان کے باڑمیر ضلع میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد پائلٹ نے خود کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔