ETV Bharat / state

اردو اساتذہ کی جانب سے غیر معینہ دھرنے کا اعلان - Minority Minister Saleh Mohammad

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے جے پور کے ضلع کلکٹریٹ پر غیر معینہ دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اردو اساتذہ کی جانب سے غیر معینہ دھرنے کا اعلان

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 11:54 AM IST

ریاست راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے اراکین و ممبران ان دنوں حکومت راجستھان سے ناراض ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تنظیم کی جانب سے جے پور کے ضلع کلکٹریٹ پر غیر معینہ دھرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، یہ اعلان راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ سے ملاقات کی اجازت نہیں دیئے جانے کی وجہ سے کیا گیا ہے، راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ذمہ داران کی جانب سے اس بات کا اعلان کردیا گیا ہے کہ جب تک وزیراعلیٰ سے ہماری ملاقات نہیں ہوجاتی تب تک ہم یہاں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

اردو اساتذہ کی جانب سے غیر معینہ دھرنے کا اعلان

اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کو ہم لوگ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ سے ملاقات کرنے کے لیے گئے تھے لیکن ہم لوگوں سے اشوک گہلوٹ نے ملاقات نہیں کی، ہمارے جو مطالبات ہیں ان کا راست تعلق وزیر اعلیٰ سے ہے، اس لیے ہم اعلیٰ افسران میں کسی سے بھی بات نہیں کریں گے، امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ ہم راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور اقلیتی وزیر صالح محمد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ورغلانے کا کام ہم لوگ نہیں بلکہ حکومت کے ذمہ داران کر رہے ہیں۔

ہمارے مطالبات میں سے سب سے اہم یہ ہے کہ جن سرکاری اسکولوں میں اردو بند کر دی گئی ہے ان کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔ سال 2018 کے انتخابی منشور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچروں سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز کی ملازمتوں کو مستقل کیا جائے گا اس لیے مدرسہ پیرا ٹیچرس کو پرمانینٹ کیا جائے، ساتھ ہی سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کروائی جائے۔

سال 2013 میں مدرسوں سے متعلق جو امتحانات ہوئے تھے ان امتحانات کے نتائج جلد سے جلد جاری کیے جائیں۔ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اردو کی کتابیں فراہم کروائی جائے، مدرسہ پیرا ٹیچروں کی تنخواہ سرکاری اساتذہ کے برابر دی جائے جیسے مطالبات سمیت ان میں دیگر مطالبات بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.