الور: راجستھان کے الور ضلع اور صنعتی شہر بھیواڑی میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، یہاں ہفتے کو 46 نئے کورونا متاثر مریض پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بھیواڑی اور الور علاقے کے 21-21 افراد میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ کٹھومر علاقے کے ایک اور نیم رانا علاقے کے تین افراد کی کووڈ جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
یہاں عوامی طبقے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے صحت کے سلسلے میں تشویش بڑھا دی ہے۔ آپسی رابطے اور نزدیکی کی وجہ سے متعدد گھروں اور کام کی جگہوں پر لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
پولیس اہلکار اور ڈاکٹروں سمیت ان کے گھر والے بھی کورونا کی زد میں آنے لگے ہیں۔ کئی بینکنگ اداروں، دفتروں اور فیلڈ میں متاثر ہوچکے ملازمین کی وجہ سے ان کے گھر والوں کو بھی اس وبا کا شکار ہونا پڑا ہے۔