محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Raids In Rajasthan کے ایک بیان کے مطابق 22 دسمبر کو شروع کی گئی اس کاروائی میں جن دو گروپوں کی تلاشی لی گئی ان میں سے ایک گروپ راجستھان، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں بجلی کے سوئچ، تار، ایل ای ڈی، رئیل اسٹیٹ اور ہوٹل کے کاروبار سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ جبکہ دوسرا گروپ جے پور اور اس کے آس پاس کے شہروں میں قرض دینے کا کاروبار Income Tax Raids On 2 Rajasthan Groups کرتا ہے۔
محکمہ نے کہا کہ جے پور، ممبئی اور ہری دوار سمیت مختلف مقامات پر پھیلے 50 سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپوں میں بڑی تعداد میں قابل دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا ملا ہے اور انہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ سوئچ، تار، ایل ای ڈیز وغیرہ کی پروڈکشن کے کاروبار میں مصروف گروپ کے کئی یونٹ سامان فروخت کر رہے ہیں جن کا باقاعدہ اکاؤنٹس میں ریکارڈ نہیں ہے ۔ وہ قابل ٹیکس آمدنی Tax Revenue چھپانے کے لیے فرضی اخراجات کے دعوے کی تفصیلات پیش کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: IT Raid at Rajiv Rai House: سماج وادی پارٹی کے رہنما راجیو رائے کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ
محکمہ کے مطابق سامان کی ان اکاؤنٹڈ سیل پر نقد رقم کی وصول کر نے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ اس گروپ کے معاملے میں تلاش کرنے والی ٹیم نے 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کے لین دین کا پتہ Income Tax Raid لگایا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Department کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گروپ کے سربراہ نے 55 کروڑ روپے کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر ٹیکس ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
یو این آئی