ETV Bharat / state

International Sufi Rung Festival اجمیر شریف درگاہ میں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کا افتتاح - اجمیر شریف درگاہ کی آج کی نیوز

بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کے اس ایڈیشن کے معزز مہمانوں اور معززین میں انجمن سیدزادگان ممبران اور درگاہ کمیٹی کے عہدیداران، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری رہنما اور مخیر حضرات شامل ہیں۔ Ajmer Sharif Dargah

Etv Bharat اجمیر شریف درگاہ میں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 6:42 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کا افتتاح

راجستھان: اجمیر شریف میں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کے 16ویں ایڈیشن کا آغاز، صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ محفل خانہ میں ایک پر مسرت افتتاحی تقریب سے ہوا۔ جہاں مقامی اور بیرون ممالک سے آئے ارٹسٹ نے شرکت کی۔ اس فیسٹیول میں 50 سے زیادہ آرٹسٹوں کی پینٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین، حاجی سید سلمان چشتی کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر آرٹسٹوں سے رابطہ کر کے ان کی پینٹنگ کو جمع کیا گیا اور صوفی رنگ فیسٹیول میں شائع کیا گیا۔ جسے بہترین آرٹسٹ محمود شیخ اور عظیم میمن (ممبئی) کی طرف سے سجایا گیا۔

بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول جو مقدس آرٹ، خطاطی کے نوشتہ جات کے ساتھ محبت کا جشن مناتا ہے۔ روحانی صوفی موسیقی کی پیشکش، شاعری، تصوف پر سیمینار، امن، اتحاد، ہم آہنگی اور تمام مخلوقات کی غیر مشروط محبت کے کئی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مکالمہ خواجہ معین الدین حسن چشتی غریب نواز کی عظیم تعلیمات اور چشتی صوفی نظام کے معمولات، ہندوستان، جنوبی ایشیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں چشتی عقیدت مند، پیروکار کے لیے بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول ہندوستان میں، سب سے بڑا مقدس روحانی صوفی آرٹ فیسٹیول ہے۔

یہ ایک منفرد آرٹ نمائش ہے جو گزشتہ 16 سالوں سے ملک بھر اور مختلف برآعظموں کے نامور صوفی فنکاروں، خطاطوں، مصوروں اور بصری فنکاروں کو اکٹھا کر رہی ہے۔ درگاہ اجمیر شریف کے 800 سال پرانے عظیم الشان صوفی، صحن کے اندر چشتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس پروگرام کے تحت میزبانی کی جا رہی ہے۔
27 ستمبر 2023 کو درگاہ کے محفل سیما خانہ میں اس صوفی رنگ فیسٹیول کا اختتام پذیر ہونے تک، صوفی فن خطاطی، صوفی شاعری، صوفی موسیقی کی نمائش میں 40 مختلف ممالک کے متعدد فنکار بھی مقدس فن پاروں کی ڈیجیٹل نمائش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Religious Summit in Indonesia انڈونیشیا میں مذہبی سمٹ میں اجمیر درگاہ کے خادم نے بھارت کی نمائندگی کی
بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کے اس ایڈیشن کے معزز مہمانوں اور معززین میں انجمن سیدزادگان ممبران اور درگاہ کمیٹی کے عہدیداران، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری رہنما اور مخیر حضرات شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے تبصروں میں، قومی یکجہتی، سماجی، مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں، اس صوفی رنگ فیسٹیول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ "ہمیں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول جیسی عظیم آرٹ نمائشوں کے ذریعے قوم کے اجتماعی جذبے کو زندہ رکھنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔"
چشتی فاؤنڈیشن اجمیر شریف نے تمام مہمان اعزازی شخصیات کو ان کے سالوں کی وژنری گائیڈنس کی غیر معمولی قیادت اور انسانیت کی خدمت کے لیے غیر مشروط عزم کے لیے گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازا۔ "آرٹ ایک عظیم ذریعہ ہے جو تمام رکاوٹوں کو توڑ دیتا ہے۔ بہترین مثالوں میں سے ایک مقدس آرٹس کی یہ سالانہ نمائش ہے جو بڑے پیمانے پر ہندوستانی کمیونٹی کو ایک نامیاتی اتحاد اور ثقافتی یکجہتی بنانے میں مدد کرتی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Sara Ali Khan at Ajmer dargah: سارہ علی خان اپنی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' کی ریلیز سے قبل اجمیر شریف درگاہ پہنچیں
انجمن سیدزادگان خدام خواجہ صاحب کے کئی سینئر ممبران جن میں سید احتشام چشتی، سید فضل حسن چشتی اور خدام خواجہ برادری کے اراکین سید معراج چشتی، سید انس چشتی، سید سرحان علی چشتی، سید ثمر چشتی، ضیاالدین چشتی، سید نواز چشتی، سید افشان چشتی، صوفی برادری کے اراکین کے ساتھ سول سوسائٹی، اجمیر کے ضلعی عہدیداران، درگاہ کمیٹی کے نمائندگان، رادھا سوامی سنت سنگ اجمیر ضلع کے عہدیداران اور اجمیر شہر کے بین المذاہب قائدین کے علاوہ معزز مہمانان شامل تھے۔ 16ویں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کی اس افتتاحی تقریب میں چشتی فاؤنڈیشن کے اراکین بشمول ریحان نواز، پدم بچانی، ادیم شیخ، رمیز شیخ نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.