ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا مریض جلد ہورہے ہیں صحت یاب - راجستھان میں کورونا سے موت

ریاست راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما کا کہنا ہے کہ راجستھان میں کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں کم ہورہی ہیں۔راجستھان میں اب تک 48 ہزار 960 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک 898 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے

راجستھان میں کورونا مریض جلد ہورہے ہیں صحت یاب

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 5:11 PM IST

ریاست راجستھان میں عالمی وباء کورونا نے جب سے دستک دی تھی تب سے لے کر گزشتہ روز منگل تک 63977 کے قریب مریض سامنے آ چکے ہیں، ان میں سے 898 لوگ ہلاک بھی ہو چکے، وہیں اب تک ان مریضوں میں 48960 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، ریاست راجستھان میں کورونا وباء کے دستک دینے کے ساتھ ہی راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان پورے ہندوستان میں سب سے پہلے کیا گیا تھا، جس کے بعد اشوک گہلوت روزانہ ریاستی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں،

راجستھان میں کورونا مریض جلد ہورہے ہیں صحت یاب
ریاستی حکومت میں وزیر صحت رگھو شرما کا کہنا ہیں کہ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت عالمی وباء کورونا کو لے کر کافی زیادہ فکرمند نظر آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے گزشتہ روز ہی پوری ریاست کے کلکٹر، ایس پی اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور سخت لفظوں میں انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ لاپرواہی کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں کی جائے گی،

انہوں نے کہا کی ریاست راجستھان میں کورونا کے ٹیسٹ میں اضافہ کیا گیا ہے اس لیے جو مریضوں کی تعداد ہیں اس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک چیلنج یہ بھی ہے کہ اب جو مریض سامنے آ رہے ہیں ان میں 90فیصد ایسے لوگ ہیں جن میں کورونا کی کوئی علامتیں بھی نظر نہیں آرہی ہیں

رگھو شرما نے کہا کہ اب ہمارا تو بس ایک ہی مقصد ہے کے جو لوگ عالمی وباء کورونا سے ہلاک ہورہے ہیں ان کی تعداد میں کمی لانا اور ہم لوگوں کو کافی زیادہ خوشی ہےکہ راجستھان میں کورونا وباء سے ہلاکتیں کم ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں جو راجستھان کی صورتحال ہے وہ کافی زیادہ بہتر ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.