پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر جے پور میں جلوس محمدیﷺ نکالا گیا، تین سال بعد جے پور میں جلوس محمدی نکا لا گیا ہے۔ Organized a Muhammadan Procession in Jaipur۔ جے پور اور قرب وجوار کے ہزاروں افراد اس جلوس محمدیﷺ میں شامل ہوئے،جلوس میں شامل تمال تما افراد اپنے ہاتھوں میں مذہبی پرچم کے ساتھ ساتھ ترنگا بھی تھامے ہوئے تھے۔
جلوس میں شامل افراد اپنے ہاتھوں میں ترنگا ہاتھوں میں تھامے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ ہم سب ہندو ،مسلم ،سکھ اور عیسائی باہم متحد ہیں،لوگوں کا کہنا تھا کہ ترنگا آن بان اور شان ہے۔ یہ جلوس جے پور کے رام گنج علاقے سے روانہ ہوا،اورمختلف علاقوں سے گزرتا ہوا کربلا درگاہ پہنچا،کربلا درگاہ میں خاص دعا کا اہتمام کیا گیا،جلوس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ نے بتایا کے آج ایک بڑا تہوار ہے، یہ تہوار ریاست سمیت ملک بھر عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے۔ جےپور میں انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Eid Milad-ul-Nabi عید میلاد النبی کے موقع پر برادران وطن میں سیرت کی کتابیں تقسیم کی گئیں