ETV Bharat / state

کچھ طاقتیں راجستھان حکومت کو گرانا چاہتی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گی: عمران پرتاپ گڑھی

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 12:16 PM IST

Updated : Jul 28, 2021, 3:31 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے کے دوران کانگریس اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ راجستھان کے عوام نے جس طرح سے ان کا استقبال کیا ہے، وہ اس کے لیے عوام کے شکرگذارہیں۔

عمران
عمران

عمران پرتاب گڑھی نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی اور ان تمام موضوعات پر تفصیل سے بات چیت کی جن موضوعات کو اقلیتی طبقے کے لوگوں نے میرے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس بات کی یقین کرائی ہے کہ اقلیتوں سے متعلق جن امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ان پر جلد ہی عمل آوری کی جائے گی۔

عمران پرتاپ گڑھی

عمران پرتاپ گڑھی نے مزید کہا کہ میرے سامنے مطالبات لے کر نہیں بلکہ راجستھان کے عوام نے اپنی محبت کا اظہار میرے سامنے کیا ہے۔ مجھے بھروسہ دلایا ہے کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داریاں انہیں دی گئی ہیں، ان کو پورا کرنے کی وہ ہر ممکن کوشش کریں گے اور عوام کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کی وجہ سے پارٹی ہے نہ کہ پارٹی کی وجہ سے کارکنان ہیں۔

مزید پڑھیں:

Imran Pratapgarhi in Ajmer: عمران پرتاپ گڑھی کی خواجہ کے دربار میں حاضری

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہلی میں بیٹھی طاقتیں راجستھان کی حکومت کو گرانا چاہتی ہیں، لیکن راجستھان کے عوام کافی سمجھدار ہیں۔ وہ ان طاقتوں کا منہ توڑ جواب دے ہیں اور راجستھان کے عوام نے تو کافی شاہوں کو یہاں سے بھگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں جہاں بھی تقرری ہونی ہے وہاں آئندہ ایک ماہ میں تقرری ہوگی اور اقلیتوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔

Last Updated : Jul 28, 2021, 3:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.