ناگور: ملک میں کورونا وبا سے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے مسلسل چلائے جارہے ویکسینیشن مہم میں صوفی درگاہ و خانقاہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، مسجد مدرسوں اور درگاہوں سے توسطی طور پر عوام کو ویکسینیشن کے لئے لگاتار بیدار کیا جا رہا ہے۔
راجستھان کے ضلع ناگور میں بڑے پیر صاحب کی درگاہ سے اب تک پندرہ سو لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ملک میں نفرت کی سیاست کرنے والے چاہے جتنا بھی مسلمانوں کو کورونا کے نام پر بدنام کریں، لیکن مسلمانوں کے مذہبی مقامات سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے ساتھ انسانی زندگی کو محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کیمپ مسلسل لگائے جا رہے ہیں۔
ناگور شریف درگاہ حضرت بڑے پیر صاحب کے سجادہ نشین سید صداقت علی نے بتایا کہ۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے اب تک کووڈ 19 ویکسینیشن کی بیداری کیلئے پانچ کیمپ لگائے ہیں, جس میں پندرہ سو افراد نے فیض حاصل کیا ہے, صداقت علی نے کہا کی صوفی درگاہوں سے مسلسل عوام کو ویکسینیشن کے لئے بیداری کا پیغام دیا جا رہا ہے, ایسے میں اگر کوئی ویکسین نہیں لیتا ہے تو وہ خود کو دھوکہ دیکر اپنے خاندان کو بڑی مصیبت میں ڈالنا چاہتا, ایسے لوگوں کو زندگی سے محبت کرتے ہوئے کووڈ ویکسین ضرور لگوانا چاہیے
غور طلب ہے کہ اسی طرح ملک بھر میں مسجد -مدرسہ اور درگاہوں سے لاکھوں لوگوں کو کووڈ ویکسین کیمپ لگا کر فیض پہنچایا گیا ہے, جو صوفی خانقاہ کے لیے تعریف قابل عمل ہے