ریاست راجستھان کے گلابی شہر کے نام سے مشہور جےپور میں محمد اکبر نام کے ایک شخص نے کہا کہ 'سنہ 1952 میں نے میری زندگی کا پہلا ووٹ ڈالا تھا' اس وقت ای وی ایم جیسی کوئی بھی ووٹنگ مشین نہیں تھی، لوگ ایماندار تھے، کاغذ پر ہی ووٹ دے دیتے تھے۔
ضلع ٹونک کے رہنے والے 85 برس کے محمد اکبر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران ووٹ بتایا کہ موجودہ وقت میں اور گزشتہ وقت میں کافی تبدیلی آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ موجودہ وقت میں ایمانداری بالکل ختم ہوچکی ہے جبکہ پہلے ایمانداری اور سچائی تھی، آج ایسی کچھ بھی بات نظر نہیں آتی۔
واضح رہے کہ ریاست کی تیرہ لوک سبھا سیٹوں پر آج انتخابات ہوئے ہیں۔