اجمیر: اجمیر پولیس نے بدھ کے روز ہسٹری شیٹر سلمان چشتی کو گرفتار کیا، جس نے آن لائن پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں نوپور شرما کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اے ایس پی وکاس سنگوان نے آج صبح گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملزم کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔ Salman Chishti Arrested
مذکورہ ویڈیو میں چشتی نے نوپور شرما کو قتل کرنے کی اپیل کی تھی اور اپنی تمام جائیداد اس شخص کے نام کرنے کی پیشکش کی تھی۔پولیس کے مطابق انھوں نے مبینہ طور پر مذکورہ سابق بی جے پی ترجمان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ پولیس ہسٹری شیٹر کے کئی دیگر جرائم کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔