ETV Bharat / state

Iftar Party in Ajmer Dargah خوابہ کے دربار میں منعقدہ افطار پارٹی ہندو مسلم بھائی چارہ کی عمدہ مثال - ریاست راجستھان کے اجمیر میں

درگاہ اجمیر شریف میں ہندو مسلمان مل کر ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کر رہے ہیں اور زندگی میں کامیابی اور ملک میں امن و امان کے لیے دعا مانگ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ گجرات کے زائرین نے خواجہ کے آستانے پر موگرا کے پھولوں سے بنی چادر بھی پیش کی۔

درگاہ اجمیر شریف میں ہندو مسلمان مل کر ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کر رہے ہیں

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 1:00 PM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے ہمیشہ انسانیت اور بھائی چارہ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر درگاہ میں رمضان المبارک کے مہینے میں تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کر رہے ہیں۔ درگاہ کی جامع شاہجہانی مسجد میں روزہ داروں کی کثیر تعداد نظر آتی ہے۔ وہی رمضان کی آخری طاق راتوں میں لیلۃ القدر کی تلاش میں روزے دار مسجدوں اور گھروں میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں سجدہ کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں خیرو عافیت کی دعا کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے اجمیر شریف پہنچے ہندو مسلم زائرین درگاہ میں افطار کا اہتمام کرتے نظر آرہے ہیں۔ اللہ عز و جل کی بارگاہ میں خود بھی روزہ رکھ کر اپنی زندگی میں امن و خوشحالی اور ترقی کی دعا کر رہے ہیں۔گذشتہ کئی برسوں سے خواجہ کے آستانے پر گجرات کے کمل بھٹ بھی آرہے ہیں۔ کمل بھٹ بتاتے ہیں کہ انہیں رمضان کے روزے رکھنے سے بہت سکون حاصل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر درگاہ میں ہی روزہ افطار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ramazan 2023 اجمیر درگاہ کی دونوں مساجد میں 76 افراد اعتکاف میں بیٹھیں

انہوں نے کہا کہ یہ سب عقیدے کی بات ہے۔ میں خواجہ معین الدین چشتی کو مانتا ہوں، اس لئے یہاں آتا ہوں اور مستقبل میں بھی آؤں گا۔ اگر کوئی نہیں مانتا ہے تو اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ نہیں سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.