بالی ووڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور فلم رائٹر میراق مرزا اور میوزک ڈائریکٹر سندیپ ناتھ Music Composer Sandeep Nath نے عالمی مشہور شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی نئی فلم "مارکیٹ پارٹ 2" Producer Jai Prakash Movie Market Part 2 کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ اس دوران درگاہ میں بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے انہیں دربار میں حاضری کروائیں اور دستار بندی کی۔
حاضری دینے کے بعد پروڈیوسر جے پرکاش نے بتایا کہ ان کی فلم مارکیٹ پارٹ 2 آنے والی ہے، اس کے بعد وہ ایک دوسری فلم 'ڈے نائٹ' بھی کر رہے ہیں، جس کی آدھی شوٹنگ بھی مکمل ہوگئی ہے۔ ہم خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں اپنی فلموں کی کامیابی کی دعا مانگنے کے لیے آئے ہیں۔ مارکیٹ 2 میں اروشی روتیلا، زرین خان، چترگندا سنگھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ اس فلم میں سرمن جوشی اور کنال کھیمو بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: خواجہ کے دربار میں ایکتا کپور کی حاضری