ETV Bharat / state

Accident In Rajasthan ہنومان گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - ہنومان گڑھ میں سڑک حادثہ

راجستھان کے ہنومان گڑھ میں دو کاریں بے قابو ہوکر پلٹ گئیں جس میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 1, 2023, 2:11 PM IST

ہنومان گڑھ میں سڑک حادثہ

ہنومان گڑھ: ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے چھانی باڑی گاؤں کے قریب دو تیز رفتار کاریں بے قابو ہوکر کھیت میں الٹ گئیں۔ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر بھیرانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کا علاج ہریانہ میں جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم کی کارروائی لواحقین کی موجودگی میں کی جائے گی۔ اے ایس آئی کالورام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد ہریانہ کے کورو علاقے کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو ایک کار تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ اس کے بالکل پیچھے ایک اور کار تھی۔ کار کی رفتار تیز ہونے کے باعث ڈرائیور کو سڑک پر آگے کا موڑ نہیں دیکھا اور گاڑی الٹ کر کھیت میں جا گری۔ اس کے پیچھے سے آنے والی کار بھی موڑ آنے پر سنبھل نہیں سکی اور وہ بھی کھیتوں میں جاکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کار سوار کورو علاقے سے گوگامیڈی مندر میں پوجا کے لیے جارہے تھے۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کا ہریانہ کے حصار اور اگروہہ میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے۔ بھیرانی پولیس اس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے لواحقین کو اس حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کی موجودگی میں ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اے ایس آئی کالورام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت چتر سنگھ عرف سونو ولد سُلیکھ چند سینی ساکن گندا پور، ہریانہ، وکاس عرف وکی ولد گرمیل سنگھ جاٹ ساکن جیوریڈی، ہریانہ، سچن ولد رامیشور داس ساکن گھنگوری،ہریانہ، راجن ولد شیام سنگھ گھنگوری اور نریندر ولد جگت سنگھ ساکن لاڈوا ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت ساحل، راہل، آکاش، اروند اور ومل کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Bhilwara Road Accident روڈ ویز بس کی ٹکر سے ایمبولینس میں سوار دو سالہ بچی سمیت چھ زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.