جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوراوار سنگھ گیٹ علاقے میں واقع آیورویدا یونیورسٹی میں ہیلپ لائن فاونڈیشن کی جانب سے کامیاب طلبا کو خصوصی انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ Help Line Foundation Felicitates Successful Students In Jaipur In Rajasthan
استقبالیہ تقریب میں مہمانان نے تعلیم کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر کسی بھی طرح کی کامیابی نہیں ملتی۔ تعلیم کی بدولت ہی معاشرے میں بہتری کی گنجائش ہے۔ تعلیم کی بدولت نوجوان تعلیم کی بدولت تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرکے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بدولت لوگ ٹیچر، پروفیسر، کلیکٹر، پولیس اور ڈاکٹر بنتے ہیں۔ محنت لگن سے تعلیم کی دنیا میں کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے کہ اس لیے خود بھی معیاری تعلیم حاصل کریں اور دوسروں کے لیے بھی راہ ہموار کریں گے تا کہ ہم سبھی کو تعلیم یافتہ معاشرہ مل سکے۔
یہ پڑھیں:Morbi Cable Bridge Collapse گجرات میں پل گرنے کے واقعہ کی جانچ ہونی چاہیے، گہلوت
ہیلپ لائن فاؤنڈیشن کے بانی شیخ ابرار کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہی ہمارا اولین مقصد ہے ۔اس کے علاوہ کورونا کے منحوس دور میں غریبوں اور ضرورت مندوں کی تمام تر مدد کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ Students Felicitated in Jaipur