گزشتہ دو ماہ سے ٹڈی دل نے بھارت کے متعدد ریاستوں میں کسانوں کی فصلوں کو برباد کردیا ہے۔مرکزی حکومت نے ٹڈی دل کے دہشت کے خاتمے کے لیے آسمان سے ان پر حملہ کرنے جارہی ہے۔اب کسانوں کی فصلوں کو برباد کر رہی ان ٹڈی دل پر اب ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔
جیسلمیر میں ٹڈی دل کو قابو کرنے کے لیے ماؤنٹیڈ اسپرئیر ٹریکٹر ڈرؤن کےبعد اب ہیلی کاپٹر کی مدد لی جارہی ہے۔سنیچر کی صبح ایک ہیلی کاپٹر جیسلمیر پولیس لائن گرؤنڈ پر اترا۔جس کے بعد جیسلمیر کے سرحدی علاقوں میں ٹڈی دل پر جراثیم کش دوائیوں کا جھڑکاؤ کیا گیا۔اطلاع کے مطابق نجی کمپنی سار ایویشن کے 206 ہیلی کاپٹر جیسلمیر پہنچے، جس میں ایک بار میں 250 لیٹر کے جراثیم کش دوائیوں کا چھڑکاؤ 50 ہیکٹر علاقے تک کیا جاسکتا ہے۔اس میں پائلٹ کے نیچے دونوں طرف چھڑکاؤ کرنے کی سہولیت موجود ہوتی ہے۔
کمپنی کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت 60 دنوں میں اس کی 100 گھنٹے کی پرواز لازمی ہے۔اس سے پہلے بھی ایک ہیلی کاپٹر باڑمیر کے اترلائی ائیربیس پر تعینات ہے۔ضرورت کے مطابق ہی اسے باڑمیر کے ساتھ جیسلمیر، جودھپور، بیکانیر اور ناگور ضلع میں ٹڈی دل کو قابو کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے گا۔وہیں ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے بھارتی فضائیہ کی بھی مدد لی جائیگی۔اس کے لیے فضائیہ نے اپنے تین ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی تجدیدکاری کی ہے۔یہ ہیلی کاپٹر محض 40 منٹ میں 750 ہیکٹر علاقے میں 800 لیٹر جراثیم کش دوائیوں کا چھڑکاؤ کرئے گا۔
اطلاع کے مطابق سنیچر کے شام تک یہ ہیلی کاپٹر بھی جیسلمیر پہنچ جائیں گے۔