ETV Bharat / state

Hazrat Sufi Hamiduddin Nagauri Urs: حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری کا 770 واں سالانہ عرس - حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری کا عرس

ضلع ناگور میں حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ کا 770 واں عرس Hazrat Sufi Hamiduddin Nagauri Urs پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس سال عرس میں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ناگور پہنچے۔ یہاں درگاہ کمیٹی کی جانب سے ان تمام لوگوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، وہیں درگاہ میں فاتحہ خوانی کا دور بھی مسلسل جاری ہے۔

حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری
حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 7:42 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں حضرت خواجہ غریب نواز Khwaja Gharib Nawaz کے خاص خلیفہ حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ کے 770ویں سالانہ عرس Hazrat Sufi Hamiduddin Nagauri Urs مبارک جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر کئی مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے، آج صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی اور شام کو عصر کی نماز کے بعد مزار پر چادر چڑھائی گئی۔ وہیں عشاء کی نماز کے بعد قوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ظہر کی نماز کے بعد مزار پر چڑھائے جانے والے چادر کا جلوس نکالا گیا، یہ جلوس مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے درگاہ پہنچا۔ درگاہ میں چادر چڑھانے کے بعد عالمی وبا کورونا کے خاتمے کی دعا بھی گئی گی۔

حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری کا 770 واں سالانہ عرس

اس سال عرس میں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ناگور پہنچے ہیں، یہاں درگاہ کمیٹی کی جانب سے ان تمام لوگوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، وہیں درگاہ میں فاتحہ خوانی کا دور بھی مسلسل جاری ہے۔

درگاہ کے خادم پیر احمد حسین فاروقی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ آج بڑا عرس عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، کل جمعرات کے روز درگاہ میں کل کی روایت ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے درگاہ میں دوپہر کو ظہر کی نماز کے بعد کل کی روایت ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.