راجستھان کے جے پور میں حضرت صوفی حمید الدین خوئی Hazrat Sufi Hamiduddin Khui رحمتہ اللہ علیہ کا تین روزہ سالانہ عرس Hazard Sufi Hamid Uddin Khui Annual urs منایا جارہا ہے، گزشتہ بدھ کو عقیدت مندوں نے پہلا عرش بڑے اہتمام کے ساتھ منایا۔
عرس کے پہلے روز قرآن خوانی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے دیگر اطراف سے پہنچے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مزار شریف پر چادر اور گل پوشی کی۔
اس دوران درگاہ میں واقع مسجد کے امام محمد مکرب حسین نے بتایا کہ 'آج پہلے عرس کے موقع پر درگاہ میں صندل کی روایت ادا کی گئ، جس میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ جو زائرین ملک بھر سے یہاں پہنچ رہے ہیں ان کو کسی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں پڑے اس کے لیے انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔