ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں امیر عبداللہ خان عرف حضرت مستان بابا رحمتہ اللہ علیہ کا عرس تین روز تک چلا ، جبکہ کورونا وباء کی وجہ سے اس بارگاہ میں کوئی بھی بڑے پروگرام منعقد نہیں ہو سکے۔
اس عرس کے موقع پر ہونے والی تمام روایت درگاہ کمیٹی کے چند ذمہ داران اور زائرینوں کی جانب سے مکمل کی گئی۔
یہ 18 دسمبر کو شروع ہوا تھا اور 20 دسمبر کی شب کو کل کی روایت کے ساتھ میں مکمل ہوا۔
عالمی وباء کورونا کی وجہ سے جو کورونا گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھتے ہوئے قوالی کا پروگرام ورچوئل طریقے سے مکمل ہوا۔
حضرت مستان بابا کی خدمت گزار عبدالکریم نے بتایا کہ اس کے موقع پر ڈاگر ہاؤس سے خاص چادر درگاہ میں پیش کی گئی اور گھوڑا نکاس روڈ پر ورچوئل طریقے سے قوالی کا پروگرام ہوا، انہوں نے بتایا کی آخری روز۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے کل کی روایت مکمل کی۔گی، وہی درگاہ میں کورونا وباء کے خاتمے کے لیے خاص دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا کے درمیان جو درگاہوں میں پروگرام منعقد ہو رہ ہیں وہ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ہی ہو رہے ہیں۔