ETV Bharat / state

خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کا آغاز، وقف بورڈ کے چیئرمین کی اپیل - زائرینوں سے اپیل

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ اجتماعی طور پر بڑے پروگرام ہونے کا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے لیکن جو لوگ عقیدت رکھتے ہیں، وہ یہاں تشریف لا رہے ہیں، جو لوگ آ رہے ہیں انہیں خود اپنا خیال رکھنا چاہئے۔'

اجمیر: خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کا آغاز، وقف بورڈ کے چیئرمین کی بڑی اپیل

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 3:52 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کا آغاز پرچم کشائی کی روایت کے ساتھ ہو چکا ہے۔

عرس مبارک کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر تشریف لاتے ہیں۔

اجمیر: خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کا آغاز، وقف بورڈ کے چیئرمین کی اپیل

وہیں کورونا وبا کی وجہ سے موجودہ وقت میں راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین کی جانب سے زائرین سے اپیل بھی کی گئی ہے۔

وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ اجتماعی طور پر بڑے پروگرام ہونے کا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے لیکن جو لوگ عقیدت رکھتے ہیں وہ یہاں تشریف لا رہے ہیں، جو لوگ آ رہے ہیں انہیں خود اپنا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے مدنظر جو بھی حکومتی ایڈوائزری ہے، اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔

خانو خان بودھوالی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی جانچ گھر سے کروا کر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی ٘تاریخ میں توسیع

انہوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں جو گاڑیاں آتی ہیں، ان کے لیے اور زائرین کے لئے جو بھی مکمل طور پر بندوبست کئے جاتے ہیں، وہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ لوگ اس وباء کے درمیان اپنا خاص خیال رکھیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.