ETV Bharat / state

World Tobacco Day: تمباکو کے مضر اثرات

author img

By

Published : May 31, 2021, 10:21 AM IST

تمباکو کے استعمال کرنے والوں پر کورونا وائرس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ سگریٹ نوشی جسم کو بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے، جس کی وجہ سے کورونا جیسی مہلک بیماری کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

World Tobacco Day: تمباکو کے مضر اثرات
World Tobacco Day: تمباکو کے مضر اثرات

جے پور: تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے 31 مئی کو ہر سال (World Tobacco Day )'تمباکو عالمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تمباکو کی لت سب سے مہلک بیماری ہے۔ گلوبل ایڈلٹ ٹوبیکو سروے انڈیا (جی اے ٹی ایس) 2016-2017 کے مطابق بھارت دنیا میں تمباکو کی پیداوار اور استعمال کرنے والا دوسرے نمبر کا ملک ہے۔

ویڈیو
  • ہر 10 میں سے تین افراد تمباکو کے عادی

اعداد و شمار کے مطابق ہر 10 میں سے تین افراد کسی نہ کسی شکل میں (Tobacco) تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ تمباکو کی وجہ سے روزانہ تقریباً 3500 اموات ہوتی ہیں۔ بھارت میں اسموک لیس ٹوبیکو میں کھینی، گٹکھا، زردہ، وغیرہ زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ خواتین اور بچوں میں بھی تمباکو کی لت بڑھ رہی ہے۔ ہر 20 میں سے 3 خواتین اس لت کی شکار ہیں۔

گٹکھا، زردہ، کھینی، سگریٹ، بیڑی تمباکو کی شکل میں موجود کیمیائی نیکوٹین چند لمحوں میں ہمارے دماغ تک پہنچ جاتی ہے اور استعمال کرنے والے شخص کو ابتدا میں متحرک کرتی ہے۔ پھر جیسے جیسے اس کا اثر کم ہوتا ہے دماغ پھر سے نیکوٹین کا مطالبہ کرتا ہے۔ تاہم انسان تناؤ کو کم کرنے، خوشی محسوس کرنے کے لیے تمباکو، سگریٹ، بیڑی کا استعمال کرتا ہے اور آہستہ آہستہ اس کا عادی ہوجاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے برے اثرات نہ صرف انسان کے جسم پر بلکہ اس شخص کی ذہنیت پر بھی ہوتے ہیں۔

World Tobacco Day: تمباکو کے مضر اثرات
World Tobacco Day: تمباکو کے مضر اثرات
  • سگریٹ کا دھواں پینے والے سے زیادہ قریب موجود شخص پر زیادہ اثر انداز

سگریٹ اور بیڑی سے نکلنے والا دھواں نہ صرف پینے والے شخص پر برا اثر ڈالتا ہے بلکہ اس کے آس پاس رہنے والے بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر بھی مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

دھواں بچوں میں سانس کی شدید بیماریوں کا سبب بنتا ہے جس سے یادداشت کی کمی، چڑچڑاپن، دمہ، سی او پی ڈی جیسے بیماریاں جسم میں پیدا ہوتی ہیں جو پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ساتھ ہی ساتھ دھواں قوت مدافعت کو بھی کم کرتا ہے۔

  • تمباکو جسم میں کتنی بیماریاں پیدا کرتی ہے

اطلاعات کے مطابق سگریٹ اور بیڑی میں تقریباً 7357 کیمیائی مرکبات موجود ہوتے ہیں، جن میں سے 70 کارسنوجین ہیں۔ بیڑی، سگریٹ، گٹکھا، کھینی تمباکو ہمارے جسم میں کئی قسم کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر منہ، پھیپھڑے، سانس کی نالی، جگر، پیٹ وغیرہ کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔ نشے کی لت کے سبب جسم بہت ساری بیماریوں کا گھر بن جاتا ہے۔

  • تمباکو نوشی کے نقصانات

تمباکو کے عادی افراد میں ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا ، دل کی خرابی، سی او پی ڈی، دماغی مسائل بھی 2 سے 3 گنا زیادہ عام ہیں۔

تمباکو کی وجہ سے، خون کی نالی میں خون کی گردش کم ہوتی ہے، بڑھاپے میں ڈیمنشیا یا یادداشت کی کمی ہوتی ہے۔ حمل کے دوران، تمباکو، تمباکو نوشی یا دوسرے کسی عمل سے رحم میں بچہ کو نقصان پہنچتا ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر مانسوی گوتم بتاتی ہیں کہ تمباکو کی لت سائیلنٹ کلر ہے۔ یہ آہستہ آہستہ جسم پر حملہ کرتی ہے۔ تمباکو کا استعمال بہت ساری بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

مانسوی گوتم نے لوگوں سے تمباکو سے پاک زندگی اپنانے کی اپیل کرتی ہیں۔ کورونا وائرس کے بارے میں منسوی گوتم نے بتایا کہ یہ وائرس ان لوگوں میں زیادہ پایا گیا ہے جو زیادہ تمباکو کھاتے ہیں۔ ہم تمباکو کے استعمال سے گریز کرکے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو کی لت کا علاج ممکن ہے اور اس کے لئے کئی قسم کی دوائیں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر مانسوی نے بتایا کہ لوگ تناؤ کو دور کرنے یا خوشی کے لیے tobacco تمباکو کا استعمال کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ اس شخص کو تمباکو کی لت پڑ جاتی ہے۔ جب تک وہ تمباکو کو نہیں کھاتا ہے، وہ کئی طرح کی پریشانیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر انیتا گوتم نے کہا کہ تمباکو کے استعمال سے حاملہ خواتین پر بہت سے اثرات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر حاملہ عورت اس مرد کے ساتھ رہتی ہے جو تمباکو کھاتا ہے یا وہ نشے کا عادی ہے تو اس کا اثر حاملہ عورت پر بھی پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کا استعمال جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ اس شخص کی ذہنیت پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔

  • سگریٹ نوشی کی لت سے کیسے محفوظ رہا جائے

سگریٹ نوشی کی لت سے محفوظ رکھنے کے لیے خود کو مصروف رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ اپنے دن کی شروعات ناشتے یا ورزش سے کریں تاکہ تمباکو نوشی کی خواہش سے بچا جاسکے۔

اگر آپ بھی تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنا چاہتے ہیں تو آپ شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں وٹامنز، انزائمز اور پروٹین ہوتے ہیں، جو تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

آپ اجوائن منہ میں رکھ کر آہستہ آہستہ اس کی عادت ختم کرسکتے ہیں، ایسی صورتحال میں جب بھی آپ سگریٹ نوشی کی طلب محسوس کریں تو اس وقت آپ اجوائن کو چبالیں۔ یہ جڑی بوٹیاں کئی بیماریوں سے لڑنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

وٹامن سی لینے سے بھرپور پھل سنترے ، لیموں ، آملا ، امرود، سیب وغیرہ کھانے سے تمباکو کی عادت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.