مکہ میں تعمیری کام جاری ہونے کے سبب مسافروں کے لیے رہنے کی جگہ کم پڑ گئی ہے۔اس لیے گرین کیٹیگری والے مسافروں کو حرم شریف سے دور یعنی عزیزیہ کیٹگری میں رہنا پر سکتا ہیں۔
حج کمیٹی کے ذمہ داروں کے مطابق گرین کیٹگری میں بھارت سے 25147 اور راجستھان سے 756 مسافروں نے درخواست دی ہے۔
ان میں سے 13 ہزار سے سے زیادہ عازمین کو عزیزیہ کیٹگری میں رہنا ہوگا۔حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جو افراد عزیزیہ کیٹیگری میں رہنا چاہتے ہیں وہ 17 تاریخ تک درخواست دے سکتے ہیں۔
راجستھان ریاستی حج کمیٹی کے ای او محمود خان کا کہنا ہے کہ مکہ کے چاروں طرف کا رہائشی علاقے کو گرین کیٹیگری کہا جاتا ہے۔ وہاں کھانا بنانے اور ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔ یہاں پر مکانوں کا تعمیر ہونے کی وجہ سے جگہ کم پڑ رہی ہے اس لیے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سرکولیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جو بھی لوگ عزیزیہ کیٹیگری میں رہنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے درخواست دے سکتے ہیں۔