اس سلسلہ میں ریاست کے مختلف مقامات پر مذہبی پروگرامس منعقد کئے جارہی ہیں جبکہ دارالحکومت جے پور میں جلوس غوثیہ نکالا گیا۔
سنی تنظیم کے نمائندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ 7 واں غوثیہ جلوس ہے۔
جلوس دوپہر 2 بجے دہلی روڈ پر واقع عیدگاہ سے روانہ ہوا اور شہر کے الگ الگ شاہراہوں سے ہوتا ہوا تالا ریف کی درگاہ پہنچا جبکہ کثیر تعداد میں لوگوں نے جلوس میں شرکت کی۔
جلوس کے آغاز کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے مختلف علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے حضرت غوث اعظم دستگیرؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔