ETV Bharat / state

راجستھان: مطالبات کے لیے ریلوے ٹریک بند - پولیس اور انتظامیہ بے بس

گجر ریزرویشن کے معاملے میں بھرت پور سب ڈویژن میں ماحول پوری طرح سے گرم ہو گیا ہے۔ دوسری طرف پولیس کی ایک بڑی نفری کے باوجود پولیس اور انتظامیہ بے بس حالت میں دکھائی دے رہی ہے۔

gujjar protests
gujjar protests
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 8:59 PM IST

راجستھان میں گجروں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں شروع کئے احتجاج کے تحت آج بھرت پور میں دہلی ممبئی ریلوے ٹریک پر قبضہ کرنے کے بعد ڈومریا اور فتح سنگھ پورہ ریلوے اسٹیشنوں کے بیچ پٹریوں کی فش پلیٹیں اکھاڑ دی۔

مطالبات کے سلسلے میں چکا جام

موصولہ اطلاع کے مطابق گجر مظاہرین ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے اور ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا۔ مشتعل مظاہرین کے ہجوم نے تقریبا ایک کلو میٹر کے ریلوے ٹریک کی فش پلیٹ اکھاڑ دی ہیں۔ اس کے علاوہ بھرت پور کے آگرہ جے پور قومی شاہراہ 21 کے ساتھ بیانا- ہنڈونا شاہراہ کو بھی بند کردیا۔

آئی جی کا بیان

گوجر ریزرویشن کے معاملے میں بھرت پور سب ڈویژن میں ماحول پوری طرح سے گرم ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس کی ایک بڑی نفری کے باوجود پولیس اور انتظامیہ بے بس حالت میں دکھائی دے رہی ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے جن شتابدی ایکسپریس بھرت پور اسٹیشن پر پھنس گئی ہے ، جسے اب براستہ باندی کوئی سے سوائے مادھو پور نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گجر ریزرویشن کا معاملہ

انتظامی سکریٹری این ایل مینا کے جاری کردہ حکم کے مطابق، بھرت پور، ڈھول پور، سوائی مادھو پور، داوسہ ، ٹونک ، بنڈی اور جھلاور اضلاع کو این ایس اے کے تحت رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
'بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے'

تاہم، گجر ریزرویشن کمیٹی اور راجستھان حکومت کی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے ایک گروہ نے ہفتے کے روز ہونے والی بات چیت کے بعد 14 نکات پر اتفاق کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.