ETV Bharat / state

گوند سنگھ راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 4:24 PM IST

ریاست راجستھان کی سیاست میں آج بڑا الٹ پھیر نظر آیا ہے، سچن پائلٹ کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے اور ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر کا عہدہ اب موجودہ وقت میں وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا کو دیا گیا ہے۔

congress press conference
کانگریس کی پریس کانفرنس

وہیں مکیش بھاکر کو راجستھان کے یوتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے، ان کی جگہ پر گنیش گھوگرا کو فائز کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جبکہ ہیم سنگھ شیخاوت کو سیوا دل کا صدر بنایا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے دارالحکومت جے پور میں چل رہی اہم میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے درمیان جن لوگوں کو کانگریس پارٹی سے بے دخل کیا گیا ہے۔ ان تمام لوگو بارے میں معلومات دی۔

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ، 'جس حکومت کو راجستھان کی کروڑوں عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا تھا، اس حکومت کو وزیر اعظم نریندر مودی نے گرانے کی کوشش کی ہے لیکن جو کانگریس حکومت راجستھان میں ہے وہ کہیں بھی نہیں جائے گی۔ اور آپ نے پانچ برس کا جو وقت ہے اس کو مکمل کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.