ETV Bharat / state

جے پور: آتشزدگی میں ہلاک شاہ رخ کے خاندان کی ممکنہ مدد کی یقین دہانی - Government officials arrived at Shahrukh's house

راجستھان میں جے پور کے برہم پوری علاقے میں گزشتہ 4 اکٹوبر کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں شاہ رخ نامی شخص ہلاک ہوگیا تھا جبکہ انتظامیہ کے عہدیداروں نے آج شاہ رخ کے گھر پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی۔

Government officials arrived at Shahrukh's house in Jaipur
جے پور: آتشزدگی میں ہلاک شاہ رخ کے خاندان کی ممکنہ مدد کی یقین دہانی
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:43 PM IST

اس موقع پر عہدیداروں کو افراد خاندان کے غصہ کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہ رخ کے افراد خاندان کے مطابق آتشزدگی واقعہ کے 3 روز بعد انتظامیہ نیند سے بیدار ہوا ہے اور آج یہاں پہنچے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر تین روز کی دیری کی کیا وجہ ہے۔

جے پور: آتشزدگی میں ہلاک شاہ رخ کے خاندان کی ممکنہ مدد کی یقین دہانی

اس دوران عہدیداروں نے بتایا کہ بعض اہم اجلاسوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ یہاں آنے سے قاصر رہے لیکن انہوں نے اس معاملہ میں مناسب مدد مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ رخ کے افراد خاندان نے مقامی رہنماؤں پر بھی اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین روز سے کوئی بھی رہنما ان کے گھر نہیں پہنچا لیکن آج جب انتظامیہ کے عہدیدار یہاں پہنچے تو سیاسی رہنما بھی یہاں پہنچ گئے۔

ہوا محل اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی مہیش جوشی نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد مقامی عوام نے جس طرح شاہ رخ اور اس کے خاندان کی مدد کی ہے وہ قابل تعریف ہے جس کےلیے میں ان کا شکرگذار ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.