جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک ہوٹل میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ Dr. Qasim Rasool Ilyas Targeted the Government
انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام معاملات کو لے کر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس مہم کے تحت ہم عوام کے درمیان جا کر حکومت کی خامیوں کو اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج مودی حکومت جو بھی اسکیم لا رہی ہے وہ سیاسی جماعتوں سے مشورہ کیے بغیر لا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جس طرح کی اگنی پتھ اسکیم کے نام پر لائی گئی ہے اس اسکیم کو لے کر ملک کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے،مگر ان پر بلڈوزر کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، بلڈوزر کا خوف صرف مسلمانوں کو دکھا یا جارہا ہے۔