ETV Bharat / state

اجمیر: 40 لاکھ روپے کا سونا برآمد

اجمیر کے گیگل تھانہ علاقے میں پولیس اور اے ٹی ایس کی مشترکہ کارروائی میں ایک نوجوان سے آٹھ سو گرام سونا برآمد کیا گیا ہے۔ جس کی قیمت 40 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

gold worth rs 40 lakh recovered in ajmer rajasthan
اجمیر میں 40 لاکھ روپے کا سونا برآمد
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 6:53 PM IST

راجستھان کے ضلع اجمیر کے گیگل تھانہ علاقے کے پولیس افسر نندو سنگھ نے بتایا کہ اے ٹی ایس انسپکٹر روڈمل کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ گیگل کی طرف آرہی ہریانہ روڈ ویز کی بس میں ایک نوجوان غیر قانونی طور پر سونا لے جا رہا ہے۔ اس پر اے ٹی ایس کی طرف سےگیگل تھانہ کو اطلاع دی گئی، جہاں ٹرینی آر پی ایس پونم بارگڈ نے شاہراہ کی ناکہ بندی کرکے ہریانہ روڈ ویز بس کو روکی اور تلاشی کے بعد ایک نوجوان سے آٹھ سو گرام سونا برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان اس سونے کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے پایا۔ نوجوان سے سونے سے متعلق کوئی دستاویزات نہیں ملے۔ دفعہ 102 کے تحت سونا بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔

سونے کے تعلق سے محکمہ انکم ٹیکس کو اطلاع دی جارہی ہے۔ اس کی قیمت 40 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.