ریاست راجستھان میں بیکانیر کے جے نارائن ویاس کالونی تھانہ علاقے میں کل دیر رات شیوباڑی میں واقعہ ایک مکان میں لڑکی کی ادھجلی لاش ملی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ویاس کالونی تھانہ انچارج گووند سنگھ چرن فورس سمیت موقع پر پہنچے۔ مقتولہ کے گھر والوں کو مطلع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی اور دو بچوں کے قتل کے بعد نوجوان کی خودکشی
پولیس کے مطابق شیوباڑی کی والمیکی بستی میں منگل عرف کالو(30) نے ریوا نام کی معذور لڑکی سے محبت کے بعد شادی کی تھی۔دونوں یہاں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔بدھ کی رات کو ریوا کے مکان کے کمرے میں ادھجلی لاش ملی۔واقعہ کے بعد سے اس کا شوہر فرار ہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش کےلئے ضلع بھر میں ناکابندی کرائی،لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا۔وہ بنیادی طورپر جھنجھنو ضلع کا رہنے والا ہے۔
پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔