بھارت میں قادریہ سلسلے کے بانی حضرت شیخ سیدنا عبدالوہاب جیلانیؒ کی درگاہ ضلع ناگور میں واقع ہے۔ حضرت عبدالوہابؒ، حضرت غوث پاکؒ کے بڑے صاحبزادے تھے جو صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے ساتھ ملک عرب سے بھارت آئے تھے۔
راجستھان کے علاقے میں عبدالوہابؒ نے قیام کیا اور اسی جگہ سے انسانیت و بھائی چارگی کا پیغام دیا، جسے آج بھی ان کی 37 ویں پشت نسل کے پیر سید صداقت علی جیلانی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
پیر سید صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ حضرت غوث پاکؒ کی مزار عراق کے بغداد شریف میں ہے جبکہ ان کے بڑے صاحبزادے شیخ عبدالوھاب کی مزار راجستھان کے ناگور میں ہیں اور ان کی 23 ویں نسل آج یہاں قادریہ سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 900 بر سے راجستھان کی سرزمین سے سلسلہ قادریہ کا پیغام انسانیت آج بھی جاری ہے۔